139
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں حکومت پاکستان نے اہم اقتصادی فیصلے کیے ہیں، پاکستان کے فیصلے معاشی اصلاحات کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔
اپنے ایک بیان میں نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کی اہم معاشی فیصلہ سازی سے قرضہ پروگرام کے معاملات میں بہتری آئی ہے، پارلیمنٹ سے منظور کیے گئے بجٹ میں ٹیکس ریونیو میں اضافہ اچھا قدم ہے، سماجی شعبے اور ترقیاتی کاموں کے لیے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیاگیا ہے۔ فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف مشن چیف کا مزید کہنا تھا کہ سخت مانیٹری پالیسی سے پاکستان میں مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، زرمبادلہ کی مارکیٹ میں بہتری سے ادائیگیوں کے توازن پر دباؤ کم ہوگا، پاکستان سے مذاکرات جاری رہیں گے، جلد معاہدے کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں۔