اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان بے روزگاری کے لحاظ سے دنیا میں 24 ویں نمبر پر آگیا ہے۔عالمی ادارہ شماریات نے بے روزگاری کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق پاکستان 6.5 فیصد بے روزگاری کی شرح کے ساتھ دنیا میں 24ویں نمبر پر آگیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، نائیجیریا دنیا میں بے روزگاری کی شرح میں سرفہرست ہے، نائیجیریا میں بے روزگاری کی شرح 33.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
جنوبی افریقہ 32.9 فیصد بے روزگاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ بوسنیا اور ہرزیگوینا میں بے روزگاری 29.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق عراق میں 15.55 فیصد اور افغانستان میں 13.3 فیصد لوگ بے روزگار ہیں، برطانیہ میں 3.8 فیصد اور امریکہ میں 3.7 فیصد لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں۔
اس کے علاوہ چین اور کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، بنگلہ دیش 4.7 فیصد بے روزگاری کی شرح کے ساتھ 34 ویں نمبر پر ہے جبکہ قطر میں سب سے کم بے روزگاری کی شرح 0.1 فیصد ہے۔