اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ولادیمیر پوتن نے ویگنر گروپ کی 24 گھنٹے کی بغاوت کے بعد ‘خانہ جنگی کے خطرے کو کچلنے پر روسی فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن میں روسی صدارتی محل میں خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے ملک کو افراتفری سے بچانے پر فوج، سیکیورٹی فورسز اور نیشنل گارڈ کے 2500 ارکان کا شکریہ ادا کیا۔
پیوٹن نے فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے شہریوں کی آئینی نظم، زندگی، سلامتی اور آزادی کا دفاع کیا ہے۔ آپ نے دراصل ہمارے وطن کو بغاوت سے بچا کر خانہ جنگی کو روکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بغاوت کامیاب ہو جاتی تو روس کے دشمن اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے۔
ویگنر گروپ کو مکمل طور پر روسی ریاست کی طرف سے مالی امداد فراہم کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ویگنر گروپ کی مختصر بغاوت کی قیادت اس کے رہنما یوگینی پریگوزن نے کی تھی، جس میں یوگینی نے معمولی جواز کی بنیاد پر روسی فوج کو یوکرین پر حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ تاہم بیلاروس میں کریملن اور ویگنر کے درمیان ایک معاہدے کے بعد بغاوت ختم ہوگئی۔