اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالاضحی قربانی، مساوات اور ہمدردی کی علامت ہے، یہ سماجی و اقتصادی عدم مساوات کو کم کرکے اتحاد کو فروغ دیتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مسلمانوں کو بالعموم اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بالخصوص جو آج یہ تہوار منا رہے ہیں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ ان کی زندگیوں میں سکون اور خوشحالی عطا فرمائے! آمین
عیدالاضحی قربانی، مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہے۔ یہ سماجی و اقتصادی عدم مساوات کو کم کرکے اتحاد کو فروغ دیتا ہے اور ہمدردی اور اللہ تعالی کے سامنے مکمل ہتھیار ڈالنے کے جذبات پیدا کرتا ہے۔ رسم کی صحیح تعمیل ہم سے تقویٰ کی زندگی اپنانے کا تقاضا کرتی ہے…
Eid-ul-Azha symbolises the spirit of sacrifice, equality & compassion. It fosters unity by reducing socio-economic inequalities and creates the feelings of empathy and complete surrender before Allah Almighty. A true observance of the ritual demands of us to adopt a life of piety…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 28, 2023
گزشتہ روز بھی ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے عازمین، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو حج کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں مکہ مکرمہ میں فریضہ حج ادا کرنے والے لاکھوں عازمین، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔