اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے کیمپ جیل میں ایک مرتبہ پھر ملاقات ہوئی ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کا حال احوال دریافت کیا گیا، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان سیاسی حالات سے متعلق گفتگو بھی کی گئی۔
چوہدری شجاعت کے ہمراہ چوہدری سالک اور چوہدھری وجاہت بھی ملاقات میں موجود تھے
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا جو تکلیفیں میں نے برداشت کرنی تھیں وہ تو کر لی ہیں، اب چوہدری مونس الٰہی میری سیاست کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہو گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پرویز الٰہی واپس ق لیگ میں آنے کو تیار ہیں مگر مونس الٰہی نہیں مان رہے، چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کو کہا کہ مونس الٰہی اور اپنے گھر والوں کو سمجھائیں، چوہدری شجاعت کا کہنا تھا ہم ہمیشہ اکٹھے رہے اور اسی میں بہتری ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی پرویز الٰہی سے کچھ دنوں میں دوبارہ ملاقات کا بھی امکان ہے۔