250
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے جس کے بعد اب قومی احتساب بیورو کو انکوائری کے دوران ملزمان کی گرفتاری کا اختیار حاصل ہو گا۔
آرڈیننس کے تحت نیب ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 30 دن کر دی گئی ہے جب کہ آرڈیننس کی منظوری کے بعد چیئرمین نیب کو عدم تعاون پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں
نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری، چیئرمین کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ
آرڈیننس کے مطابق نیب کے ملزم کو خود سے اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہو گی جب کہ وہ کسی بھی انکوائری کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کر سکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون میں نیب کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، جس کی بنیاد پر قانون میں 6 ترامیم کرکے آرڈیننس جاری کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی نیب کو انکوائری پر ملزمان کی گرفتاری کا اختیار بھی دیا گیا۔