اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت سمیت کہیں بھی کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ جہاں بھی کرکٹ کھیلی جائے، ہم پاکستانی کرکٹ کھیلنا اور دیکھنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ شائقین کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کرکٹ کی ترقی کے لیے ہر جگہ کھیلنے کو تیار ہیں، کرکٹ اب ایک تفریح بن چکی ہے اور اسے پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے۔
پابندیاں صرف بھارت کی طرف سے لگائی جاتی ہیں، پاکستان کو کوئی مسئلہ نہیں، رکاوٹیں بھارت کی طرف سے پیدا کی جاتی ہیں، اس لیے ہمیں کہیں بھی کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔عبدالرزاق کا مزید کہنا تھا کہ ، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں پاک بھارت میچ ہوتے تو کرکٹ کو فائدہ ہوتا، ہم کرکٹ کے لیے بھارت کو شارجہ میں کھیلنا چاہتے ہیں۔