ڈالر کی قدر میں گزشتہ 2 روز سے جاری کمی کا رجحان کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹوٹ گیا

اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گزشتہ 2 روز سے جاری کمی کا رجحان کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹوٹ گیا۔

بدھ کو تجارت شروع ہوتے ہی، ڈالر ابتدائی طور پر روپے کے مقابلے میں مضبوط ہوا اور انٹربینک مارکیٹ میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا، لیکن بعد میں 2.06 روپے کے اضافے سے 277.50 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

بعد ازاں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا اور دوپہر تک ڈالر کی قیمت 2.56 روپے اضافے سے 278 روپے پر پہنچ گئی۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 280 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے اور دوسرے دن  (پیر اور منگل)روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی۔ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مجموعی طور پر 10.55 روپے کمی سے 275.44 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں گزشتہ دو روز کے دوران ڈالر کی قیمت 11 روپے کمی سے 279 روپے تک پہنچ گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com