اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 3 جولائی 2023 انسانی تاریخ کا وہ دن ہے جب عالمی اوسط درجہ حرارت پہلی بار 17 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا اور اسے ریکارڈ پر گرم ترین دن بنا۔
یو ایس نیشنل سینٹر فار کلائمیٹ چینج کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے اوسط درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اور 3 جولائی کو پہلی بار اوسط درجہ حرارت 17.01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی محققین کے مطابق نیا ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 19ویں صدی کے اواخر کے بعد سب سے زیادہ ہے۔اس سے پہلے سب سے زیادہ اوسط درجہ حرارت اگست 2016 میں 16.92 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔سائنسدانوں کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج اور قدرتی موسمیاتی واقعہ ال نینو کا مجموعہ ہے۔
ایل نینو کسے کہتے ہیں ؟
ایل نینو ایک موسمی رجحان ہے جس کی وجہ سے بحر الکاہل کا زیادہ تر حصہ معمول سے زیادہ گرم ہوتا ہے اور زمین کے مجموعی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ محققین نے سمندر اور زمین کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر فضا کا اوسط درجہ حرارت پہلی بار 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔