اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سویڈن کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے دفتر خارجہ کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور تحفظات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف کوئٹہ میں شہریوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سنی تحریک کی جانب سے حیدرآباد میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حیدر چوک کے سامنے مظاہرے میں کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس دوران سویڈن کا پرچم نذر آتش کیا گیا۔
مردان میں مسیحی برادری کا سویڈن کے خلاف احتجاج، درجنوں مسیحیوں نے سینٹ پال بارڈر چرچ سے گائیڈ چوک تک ریلی بھی نکالی۔
سرگودھا میں فیسکو میسج یونین کے زیر اہتمام قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے سویڈن کا قومی پرچم نذر آتش کیا اور سویڈش حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جلاوطن کیا جائے۔
اٹک میں انجمن تاجران نے احتجاجی ریلی نکالی جو چوک فوارہ سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تحریریں درج تھیں۔