139
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
سابق صوبائی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی استدعا کی۔
پولیس کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ مقدمے کا چالان تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے کا چالان تفتیشی افسر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔