305
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کارگل کے محاذ پر ملک کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 24 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کارگل کے محاذ پر ملک کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 24 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، فرض پر عزم اورمصیبت کا مقابلہ ہماری مسلح افواج کی بہترین مثال ہے۔ .
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بہادر ہیروز نے مادر وطن کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دیں، پاکستانی قوم اپنے بہادر نسلوں کی لازوال قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آئیے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو یاد رکھیں، شہداء کی قربانیاں ہم سب اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔