اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی ٹی وی کی ایک مشہور شخصیت کا ایک نوجوان لڑکی کا جنسی سکینڈل سامنے آیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی ٹی وی میزبان نے لڑکی کی فحش تصاویر کے بدلے 35 ہزار پاؤنڈز دئیے۔
لڑکی کی والدہ نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ ان کی بیٹی کی عمر 17 سال تھی جب وہ ٹی وی کی شخصیت سے رابطے میں تھی اور اب اس کی عمر 20 سال ہے۔لڑکی کی والدہ کے مطابق فحش تصاویر کے بدلے بھیجی گئی رقم کو اس کی بیٹی نے کوکین کی لت میں مبتلا کرنے کے لیے استعمال کیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کبھی خوش رہنے والی بیٹی اب شرابی بن چکی ہے۔
لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ اس نے برطانوی ٹی وی سے رابطہ کیا کہ وہ اس شخص سے فحش تصاویر مانگنا اور رقم بھیجنا بند کردے لیکن اس شخص نے اسے اخبار سے رابطہ کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے رقم بھیجنا جاری رکھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اب برطانوی ٹی وی نے اپنے ٹاپ سٹار کو آف ایئر کر دیا ہے جب کہ اس سکینڈل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔