اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ کپ 2023 کے میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کے لیے ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ، طارق فاطمی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ میں شرکت،آئی سی سی حکام نے پی سی بی کیساتھ سر جوڑ لیے
کمیٹی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے متعلق تمام معاملات پر سفارشات دے گی جب کہ ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ذرائع کےمطابق حتمی سفارشات منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھیجی جائیں گی جس کے بعد قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق فیصلہ سامنے آئے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط کر دیا ہے۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، پاکستان ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں کوالیفائر ون کے میچ سے کرے گا۔
مزید پڑھیں
کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان،پاک بھارت ٹاکرا 15اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا
شیڈول کے مطابق پاکستان کا کوالیفائر ٹو کا مقابلہ 12 اکتوبر کو ہوگا جبکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں شیڈول ہے اور 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان چنئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم کا ممبئی سٹیڈیم میں میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ
قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔گرین شرٹس کا مقابلہ 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ہوگا جب کہ قومی ٹیم 12 نومبر کو کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں اور فائنل 19 نومبر کو نریندر مودی، احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔