اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکا نے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار دینے کا اعلان کیا ہے۔
مذکورہ فیصلے پر بائیڈن انتظامیہ کو اس کی اپنی پارٹی ڈیموکریٹس کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جن کا کہنا ہے کہ کلسٹر بم بچوں اور شہریوں کو خطرے میں ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکا نے یوکرین کے لیے ہتھیاروں کی سب سے بڑی ڈیل کا اعلان کر دیا
بائیڈن نے اسے مشکل فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں سے بھی بات کی ہے، یوکرین کے پاس ہتھیار ختم ہو رہے ہیں۔دوسری جانب پینٹاگون نے بھی بائیڈن انتظامیہ کے یوکرین کو کلسٹر بم دینے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔امریکی نائب وزیردفاع کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے بارے میں تشویش ہے تاہم اگر روس جنگ جیت گیا تو یوکرین کے شہریوں کے لیے زیادہ خطرناک ہوگا، اس لیے ضروری ہے کہ روس نہ جیتے، غیر ذمہ داروں کو روکنے کے لیے یوکرین سے رابطہ کیا جائے۔
مزیر پڑھیں
یوکرین میں ریستوران پر روسی میزائل حملہ، 4 افراد ہلاک
یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے فیصلے کے ساتھ امریکی صدر بائیڈن نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ امریکا اس کے تمام کیمیائی ہتھیار تلف کر دے گا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں کے اپنے پورے ذخیرے کو بحفاظت تباہ کر دیا ہے، یہ اقدام ہمیں کیمیائی ہتھیاروں کی ہولناکیوں سے پاک دنیا کے قریب لاتا ہے۔کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا کے 70 ہزار سے زیادہ خطرناک کیمیائی مادوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔