154
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بدقسمت مسافر وین بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی کہ کامرس کالج کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، آگ لگنے سے 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو زخمی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔
ریسکیو کی جانب سے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مسافر وین 21 مسافروں کو لے کر بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔
محسن نقوی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔