225
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے جیل میں اے سی اور دیگر سہولیات لینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے جیل میں اے سی اور دیگر سہولیات لینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق 10 جولائی کو درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں نگران پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کا جیل میں بہتر طبقے کا قانونی حق ہے، جیل میں سہولیات فراہم کرنا بنیادی حقوق میں شامل ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جیل میں اے سی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے، جیل میں موجود سیلز کا دورہ کرکے عدالت کو رپورٹ کرنے کے لیے کمیشن مقرر کیا جائے۔