127
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں مختلف ممالک کے ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی اور بے حرمتی کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں
سویڈن واقعہ، پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مانچسٹر میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں عید الاضحی کے روز ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس وقت قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور مختلف ممالک میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔حکومت پاکستان نے بھی جمعہ کو یوم القدس منایا۔
مزید پڑھیں