اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں 3، پنجاب میں 3 افراد جاں بحق، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 افراد زخمی ہوئے، 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 86 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
پنجاب میں سب سے زیادہ 20، خیبرپختونخوا میں 20، بلوچستان میں 6، سندھ میں 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر 151 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 56 مرد، 43 خواتین اور 52 بچے شامل ہیں، ملک بھر میں مجموعی طور پر 97 مکانات کو نقصان پہنچا، اور 46 مویشیوں کو نقصان پہنچا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں جسر کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے، دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔