209
اردو ورلڈ کینیڈا ) ویب نیوز )ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے پیر تک سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔
سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزاق کے مطابق 15 ,16 اور 17 جولائی یعنی ہفتہ اتوار اور پیر کو مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت سورج 12:22 پر خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں
آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
یہ اسلامی مہینے کی 27 تاریخ ہے ذوالحج کی 28 اور 29 تاریخ ہوگی۔ ماہرین فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ قبلہ کی سمت کا تعین دن میں سورج اور رات کو ستارے کرتے ہیں۔ نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت کے لیے سورج کا کردار بنیادی ہے،کیونکہ دنیا بھر کے مسلمان کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز ادا کرتے ہیں۔