اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں
سونے کی قیمت میں1200روپے فی تولہ اضافہ
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5574 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1959 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں