213
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 22 رنز بنائے۔
گال میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف -جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے اور پہلی اننگز میں بڑا ہدف دیں گے۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔ پاکستانی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ شامل ہیں۔