نئی دہلی میں سیلاب متاثرین کے لیے بنایا گیا امدادی کیمپ بھی ڈوب گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مون سون کی بارشوں اور دریائے جمنا کے بہنے سے جہاں شہر میں سیلابی صورتحال ہے وہیں سیلاب زدگان کے لیے بنایا گیا امدادی کیمپ بھی زیر آب آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں اور یمنا میں طغیانی کے باعث نئی دہلی کے بیشتر رہائشی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، انتظامیہ کی جانب سے عارضی ریلیف کیمپ بنائے گئے ہیں جہاں شہریوں کو بچا کر پناہ دی گئی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیلاب کی صورتحال بدستور جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاں سیلاب کی صورتحال خراب ہوئی وہیں پرانی دہلی کے جمنا بازار میں قائم امدادی کیمپ بھی پانی میں ڈوب گیا۔ یہ ریلیف کیمپ جمعرات تک بالکل خشک تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 27000 لوگوں کے لیے 2700 ریلیف کیمپ بنائے گئے ہیں جہاں لوگوں کو پینے کے پانی اور خوراک کی بھی قلت کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں رات گئے سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ سیلابی صورتحال کے باعث پینے کے پانی کے 3 پلانٹس بھی بند ہو گئے جس کے باعث شہر میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی۔ پلانٹ کھول دیا گیا ہے جبکہ وزیرآباد میں واٹر پلانٹ بھی کھولا جائے گا۔

دریں اثنا، نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلاب کے پانی کو نکالنے میں مدد کے لیے یمنا بیراج کے پانچوں دروازے کھولنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جن میں سے کچھ کیچڑ سے جمے ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی او بیراج کا پہلا جام شدہ گیٹ کھول دیا گیا ہے اور جلد ہی پانچوں گیٹ کھول دیے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com