183
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف غیر قانونی نکاح کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج جسٹس قدرت اللہ نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے شادی کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہیں ہوئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی شادی لاہور میں ہوئی تاہم دونوں بنی گالہ میں مقیم تھے۔