278
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے انتقال کر گئے۔
پولیس کے مطابق سیونتھ ایونیو پر تیز رفتار گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں طارق فضل چوہدری کا بیٹا انزہ طارق زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس کے مطابق گاڑی نوجوان انزہ طارق خود چلا رہا تھا
دوسری جانب طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے کی میت ان کی رہائش گاہ چک شہزاد لائی گئی، نماز جنازہ شام 4 بجے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ پارک روڈ چٹھہ بختاور میں ادا کی جائے گی۔