281
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی جب کہ قانونی ماہرین نے بھی حکومت کو 8 اگست کی تجویز دی تھی۔
قومی اسمبلی کی تحلیل کے لیے 9 اور 10 اگست کی تاریخوں پر بھی غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست تک ہے، اگر 8 اگست کو اسمبلی تحلیل نہ کی گئی تو 12 اگست کو رات 12 بجے اسمبلی تحلیل تصور کی جائے گی۔
اس سے قبل 13 جولائی کو قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ 12 اگست 2023 کو معاملات نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ مدت ختم ہونے سے چند روز قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے سے اچھا پیغام نہیں جائے گا، ملک میں عام انتخابات 12 اکتوبر تک ہونے چاہئیں۔