اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے 00 5سے زائد جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہو گئی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے کے دوران 2 کینیڈین فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے، گرم، خشک درجہ حرارت اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے وفاقی فوجی دستے تعینات کیے گئے تھے جبکہ بین الاقوامی فائر فائٹرز کو مدد کے لیے بلایا گیا تھا۔جنگلات سے اٹھنے والے دھویں نے کئی شہروں کی فضا کو آلودہ کر دیا ہے، کیلگری، مونٹریال، کیوبیک اور ٹورنٹو میں سموک الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔؎
یہ بھی پڑھیں
کینیڈا کےجنگلات میں لگی آگ کےدھویں سےنیویارک شہر میں دھواں کے بادل
رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے جنگلات سے اٹھنے والے دھویں سے شمالی اور مشرقی امریکا میں ہوا کا معیار بھی متاثر ہوا اور امریکا کی 20 ریاستوں نے خراب ہوا کے معیار کا الرٹ جاری کیا۔نیویارک، الینوائے، مشی گن، وسکونسن کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں مئی سے اب تک 24 ملین ایکڑ سے زائد جنگلات میں آگ لگ چکی ہے جو کہ آئس لینڈ یا امریکی ریاست انڈیانا کے رقبے کے برابر ہے۔