168
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وہ 9 مئی کو ملکی دفاع پر حملہ کرنے والے گروہ کو ملکی سیاست میں حصہ لیتے ہوئے نہیں دیکھ رہے۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایسی بدتمیزی کرنے والوں کو ملکی سیاست اور انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ جس پر سب بھروسہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن ایک حتمی حد ہے، اس کا مطلب ہے کہ اس کے اندر ہی ہوں گے، 90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ ایک ہی دن ہو جائے، الیکشن 70 یا 60 دن میں ہو سکتے ہیں، چاروں صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے ۔