پیٹرولیم ڈیلرز کے بعد ایل پی جی انڈسٹری کا بھی ہڑتال کا اعلان

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) ایل پی جی انڈسٹریز نے مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی فروخت نہ کرنے پر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کراچی عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ 5 اگست سے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی ایل پی جی مقررہ سرکاری قیمت پر فروخت نہیں ہو رہی، بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے کراچی سے خیبرپختونخوا تک ایل پی جی زیادہ قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہے۔عرفان کھوکھو نے بتایا کہ فی کلو قیمت 178 روپے ہے تاہم ایل پی جی 220 سے 350 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے جبکہ مقامی گیس کمپنی ایل پی جی مقررہ قیمت سے ایک لاکھ روپے زیادہ قیمت پر فروخت کر رہی ہے۔چیئرمین نے کہا کہ ایل پی جی کی سالانہ کھپت 18 لاکھ ٹن ہے جس میں سے 40 فیصد مقامی پیداوار سے پوری ہوتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔