اعظم خان 190 ملین پاؤنڈز کیس میں نیب میں پیش،بیان ریکارڈ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 20 جولائی کو سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آج صبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

اعظم خان 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب میں اکیلے پیش ہوئے جہاں انہوں نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور ٹیم کے سوالات کے جوابات دیے۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان نے اپنے بیان میں 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق پہلے سے موجود دستاویزات کی تصدیق کی اور بتایا کہ رقم کیسے ادا کی گئی۔ذرائع کے مطابق اعظم خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے اکاؤنٹ میں آنے والی رقم کے ان تمام کیسز کے چشم دید گواہ ہیں، انہوں نے بہت سی چیزیں دیکھی ہیں، عمران خان اس حوالے سے ہدایات بھی دیتے ر ہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے کابینہ اجلاس کے لیے تیار کی گئی سمری کی تیاری میں مرکزی کردار شہزاد اکبر کا تھا، جس کی کابینہ نے منظوری دی تھی۔ سمری پیش کرنے سے قبل بھی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے نیب کے سامنے کابینہ اجلاس سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور نیب ٹیم کو سمری کے حوالے سے ہونے والی ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اعظم خان نے عمران خان کے دعوؤں کے برعکس بیان دیا ہے اور بتایا ہے کہ عمران خان نے اس حوالے سے کس موقع پر ہدایات جاری کیں جب کہ شہزاد اکبر بھی رقم کے حوالے سے مشاورت کرتے رہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔