106
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون، جو باقاعدگی سے لاٹری نمبروں کی ترتیب کے بارے میں خواب دیکھتی ہے نے اس بار اپنی تیسری لاٹری جیت لی جس کا انعام 50,000 ڈالر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میری لینڈ کی مونٹگمری کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی 77 سالہ خاتون نے بتایا کہ اس نے 2008 میں 7-11-33-35-39 نمبروں کا خواب دیکھنے کے بعد دو بار لاٹری جیتی۔
یہ بھی پڑھیں
عالمی ریکارڈ کیلئے 7 دن تک مسلسل رونے کی کوشش میں شہری نابینا
اس نے 2008 میں $50,000 کا پہلا انعام جیتا تھا، جب کہ دوسرا انعام 2019 میں اسی نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے جیتا تھا جو $50,000 پر مبنی تھے۔اس خاتون نے اس ہفتے تیسری بار اسی قیمت کے ساتھ لاٹری جیتی۔ اس نے کہا کہ مالی حالات تنگ تھے، اس لیے میں نے اس کے بارے میں دعا کی اور پھر ان نمبروں کے بارے میں ایک خواب دیکھا۔