بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند،پاکستان کے دریائوں میں سیلاب کا خطرہ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سے پاکستانی دریاؤں میں ایک بار پھر سیلاب کا خطرہ ہے۔
تفصیل کے مطابق پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحرک ہوگئی ہے، بھارت میں دریائے ستلج، بیاس اور راوی پر بنائے گئے ڈیم بالترتیب 67 فیصد، 75 فیصد اور 89 فیصد پانی سے بھرے ہوئے ہیں جس کے باعث پاکستان میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں جس سے پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی ڈیموں کی پوزیشن اور مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں، ضلعی انتظامیہ کو دریاؤں کی صورتحال سے مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے، مقامی آبادی کے ساتھ مواصلاتی نظام بھی موجود ہے، دریاؤں پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لاہور رفیعہ حیدر نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دریائے راوی کے اطراف کے دیہات کا دورہ کیا اور حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔