حالیہ ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،وفاقی ادارہ شماریات

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے جب کہ حالیہ ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ مہنگائی کی شرح 29.16 فیصد رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 26 روپے فی کلو سے زائد اضافہ اور انڈے 11 روپے فی درجن مہنگے ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق 200 گرام لال مرچ کی قیمت میں 43 روپے 36 پیسے، گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 10 روپے، گڑ کی قیمت میں 4 روپے، تازہ دودھ کی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، چینی، انڈے، لہسن، مسور، دال، مونگ، ایل پی جی سمیت 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 26 روپے 32 پیسے، چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے، لہسن کی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے، چاول کی قیمت میں 2 روپے 69 پیسے، دال کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے، مسور کی دال کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، حالیہ ہفتوں میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔