148
اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا دوسرا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بیان کے مطابق ایپکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، سیمینارز اور سرمایہ کاروں کی رسائی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ایپکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کے لیے تیار کیے گئے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا، وزیراعظم نے زراعت، مویشی پالنے، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کی منظوری دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کو منصوبوں کی تکمیل اور ان پر عملدرآمد کے لیے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔