150
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا کر بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا کر بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 سے بڑھا کر ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے جب کہ وفاقی کابینہ نے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی سرکولیشن سمری کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ حکومت نے نیپرا کو بنیادی قیمت بڑھانے کی درخواست دے دی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست سن کر فیصلہ دے گی، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔