محکمہ موسمیات کی آج سے ملک بھر میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 22 سے 26 جولائی تک جاری رہے گا، مون سون ہوائیں خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 سے 26 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جب کہ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب، خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے جب کہ 22 اور 23 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com