284
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں اپنی دادی کو بے دردی سے قتل کرنے والے سفاک پوتے کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی گئی جس پر آج عمل درآمد کیا گیا۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سفاک پوتے ریان بن سمیع بن عبداللہ الدوسری نے اپنی دادی نمشا الدوسری کو سر پر ڈنڈے مار کر قتل کیا۔ قتل کے وقت بوڑھی دادی سو رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب میں مزید 2 مجرموں کا سر قلم
قتل کی ہولناک واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا اور چند ہفتوں بعد اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اقبال جرم بھی کیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔عدالت نے تمام شواہد اور اعترافی بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو سزائے موت سنائی جس پر ملزم کے وکلا نے پہلے اپیلٹ کورٹ اور پھر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جہاں سے سزا برقرار رکھی گئی۔بعد ازاں شاہی خاندان نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم بھی جاری کر دیا۔