244
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)این ڈی ایم اے نے 22 سے 26 جولائی تک ملک بھر میں ممکنہ شدید بارشوں کی پیش گوئی پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)این ڈی ایم اے نے 22 سے 26 جولائی تک ملک بھر میں ممکنہ شدید بارشوں کی پیش گوئی پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے جب کہ طوفانی بارشوں کے باعث مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں 22 اور 23 جولائی کو سیلاب کا خطرہ ہے۔ 22 سے 24 جولائی کے دوران شدید بارشوں سے کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ موسم کی پیشن گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کاشتکاری کریں، سیاحوں اور مسافروں کو بارش کے موسم میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے زیادہ احتیاط برتنی چاہیے۔