سویڈن کے بعد ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سویڈن کے بعد یورپی ملک ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی اور جلانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ڈنمارک کے اسلام مخالف گروپ نے گزشتہ روز کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کی۔

یہ بھی پڑھیں

سویڈن میں ملعون شخص نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی، عراقی پرچم کی بھی توہین

اس کے علاوہ اسلام مخالف گروہ نے عراقی پرچم کو بھی نذر آتش کیا۔اسلام مخالف گروہ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملے کا ردعمل قرار دیا۔قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے گروہ نے اسلام مخالف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور انہیں مقامی پولیس نے سیکیورٹی فراہم کی تھی۔ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے اسے احمقانہ اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ قرآن یا دیگر مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کا مقصد اشتعال انگیزی اور تفرقہ پیدا کرنا ہے، دوسروں کے مذہب کی توہین افسوسناک فعل ہے۔

دوسری جانب ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے سے مسلم دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں قرآن پاک کے نسخے اٹھا رکھے تھے اور گرین زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ادھر ایران نے ڈنمارک کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ڈنمارک کے سفیر کو طلب کر کے کوپن ہیگن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مزید پڑھیں

قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج ، عراق میں سویڈن کا سفارت خا نہ نذر آتش

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں عیدالاضحی کے موقع پر ملعون عراقی شخص سلوان مومیکا نے مسجد کے باہر قرآن پاک کو آگ لگا دی۔گزشتہ دنوں اسی ملعون نے ایک بار پھر پولیس کی سخت حفاظت میں عراقی سفارت خانے کے باہر نہ صرف قرآن پاک کی بے حرمتی کی بلکہ عراقی پرچم کو بھی روند ڈالا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com