119
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی آئی اے کی بہتری کے لیے مزید تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی بہتری کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کی، وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے اور جلد از جلد یورپ کے لیے پروازیں شروع کرنے کے لیے وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی جانب سے مکمل تعاون کا عندیہ بھی دیا۔مزید برآں، ایک ٹویٹ میں، وزیر خزانہ نے کہا کہ زرعی آمدنی پر کوئی وفاقی ٹیکس نہیں لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا۔