وزیر اعظم شہباز شریف کا صحت مند غذا تندرستی صداکے نام سے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے ’صحت مند غذاتندرسستی صدا کے نام سے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی اچھی صحت کا صاف اور صحت بخش خوراک سے گہرا تعلق ہے، یہ جاننا عوام کا حق ہے کہ انہیں فراہم کی جانے والی خوراک میں کون سے اجزاء شامل کیے گئے ہیں تاکہ وہ بہتر اور شفاف معلومات کی بنیاد پر اپنے کھانے کا انتخاب کرسکیں۔

 

انہوں نے کہا کہ میری ہدایت پر پورے پاکستان میں ہیلتھی فوڈ، ہیلتھی ایور مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس مہم کے تحت ہر ریسٹورنٹ صارفین کو کھانے کی کل کیلوریز کے بارے میں آگاہ کرے گا، اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ سفارشات پر مبنی مکمل غذائیت کی معلومات پیکیجڈ فوڈ آئٹمز پر شائع کی جائیں گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دل اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ٹرانس فیٹی ایسڈ کو بھی صرف 2 فیصد تک محدود کیا جا رہا ہے، ہمارے ہسپتالوں غیر آباد اور کھیلوں کے میدان آباد رہنے چاہئیں اور یہ مہم صحت مند مستقبل کی نوید ثابت ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com