167
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئی جی بلوچستان نے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئی جی بلوچستان نے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ آرٹیکل 6 کی درخواست پر متاثرہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
آئی جی بلوچستان کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں 8 جون کو 7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی جس کے اب تک 8 اجلاس ہو چکے ہیں۔
وکیل قتل کیس،سپریم کورٹ نے عمران خان کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو 19 جون کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے، متعدد نوٹسز کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش نہیں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق مقتول کی اہلیہ اور دو بھائیوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں، جب کہ تفتیش تاحال جاری ہے۔