بغیر اجازت بیٹے کو کیوں دفنایا ، فوجی باپ نے اہلیہ سمیت 13 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) افریقی ملک کانگو میں ایک فوجی افسر نے بیٹے کو بغیر اجازت اور اس کی غیر موجودگی میں دفنانے پر بیوی سمیت 13 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو کے شمال مشرقی صوبے اتوری میں ہفتے کے روز ایک فوجی اہلکار نے اپنے بیٹے کو اس کی غیر موجودگی میں دفنانے کے بعد اپنے خاندان اور دیگر افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی، دو بچوں اور سسرالیوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

فوجی افسر کے بیٹے کی جمعرات کو قدرتی وجوہات کی وجہ سے موت ہوئی۔ دوسرے گاؤں میں ڈیوٹی پر مامور افسر بیٹے کی موت کی خبر پا کر اپنے گھر روانہ ہو گیا۔ تاہم جب تک فوجی اہلکار گاؤں پہنچا، اس کے بیٹے کی تدفین ہو چکی تھی۔بیٹے کو بغیر اجازت دفن کرنے اور اس کی غیر موجودگی میں فوجی اہلکار نے بیٹے کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے رشتہ داروں اور دیگر لوگوں کو اکٹھا کیا اور غصے میں فائرنگ کر دی۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے ان کی اہلیہ اور 2 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ واقعے کے بعد فوجی اہلکار موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ فوجی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com