139
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
او آئی سی اجلاس میں سویڈن کے خصوصی ایلچی کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اس فیصلے کی اطلاع سویڈن کے وزیر خارجہ کو لکھے گئے خط میں دی۔
یہ بھی پڑھیں
او آئی سی کا سویڈن کاخصوصی ایلچی کا درجہ معطل کرنے کا فیصلہ
او آئی سی کے حسین برہم طحہ نے ‘اسلامی تقدس کی خلاف ورزی کے بار بار ہونے والے واقعات پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں مذہبی منافرت، عدم برداشت اور امتیازی سلوک کو ہوا دیتی ہیں اور اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوتے ہیں۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے ڈنمارک کی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔