159
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملک میں ضروری ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دستیاب نہ ہونے والی ادویات کی رجسٹریشن ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی اور 200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بہت سی ضروری اور جان بچانے والی ادویات دستیاب نہیں ہیں اور انجیو گرافی میں استعمال ہونے والے رنگوں کی بھی کمی ہے۔
ماہرین کے مطابق اصلی ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جعلی اور اسمگل شدہ ادویات فراہم کی جارہی ہیں، دماغی اور اعصابی نظام کے علاج کے لیے بہت سی ضروری ادویات بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔