217
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو چین کے صوبے (ہیلونگ جیانگ) میں جم کی چھت گر گئی۔
حادثے کے وقت عمارت کے اندر 19 افراد موجود تھے جن میں سے 4 افراد ملبے سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے جب کہ ملبے تلے دبے دیگر 15 افراد میں سے 11 افراد دم توڑ گئے، 4 افراد کو بچا لیا گیا۔حکام کے مطابق ریسکیو کیے گئے 4 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، ریسکیو آپریشن میں 160 فائر فائٹرز اور 39 فائر ٹرکوں نے حصہ لیا۔اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر نوجوان طالب علم ہیں۔ حادثے کے بعد جم کے مالکان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔