356
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے فی کلو ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے فی کلو ہے۔
اطلاعات کے مطابق پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں گھریلو سلنڈر 310 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، گیس کہیں بھی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں۔
نیپرا نے بجلی 7 روپے 50 پیسےیونٹ مہنگی کرنے کی درخواست منظور کرلی،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا
دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومت کی درخواست پر گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
نیپرا نے حکومت کی درخواست پر گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 42 روپے 72 پیسے ہو گئی۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق 200 یونٹس تک محفوظ صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔