201
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔کولمبو میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 13 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان نے ڈیکلیئرکا اعلان کر دیا۔ لینڈرز کے خلاف 410 رنز کی برتری حاصل کی، سلمان علی آغا نے 132 جبکہ محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 50 رنز بنائے۔
سری لنکا کے اوپنر نشان مدوشکا 33، کپتان دیموتھ کرونارتنے 41، کوشل مینڈس 11، دھننجایا ڈی سلوا 10، سدیرا سماراویکرما 5، دنیش چندیمل ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، رمیش مینڈس 16 رنز بنا کر سٹمپ ہو گئے، اینجلو میتھیوز 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 7 سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 178 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق نے ڈبل سنچری اسکور کی، انہوں نے 326 گیندوں پر 19 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 201 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم نے 39 رنز بنائے جبکہ سعود شکیل 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔