235
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلپائن میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت منیلا کے قریب ساحلی علاقے میں شدید سیلاب اور تیز ہواؤں کے باعث مسافر کشتی ڈوب گئی۔فلپائنی کوسٹ گارڈز اور پولیس کے مطابق کشتی سے 40 مسافروں کو بچا لیا گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔