341
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیر اور منگل کو مقامی تعطیل ہوگی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد کی حدود میں مارکیٹیں، دکانیں اور بینک بھی بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالتیں، قانون ساز ادارے، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکرٹریٹ اور وزارتیں معمول کے مطابق کام کریں گی۔
واضح رہے کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ آج پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ حکومت کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کا یہ دورہ 30 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔